حیدرآباد۔17۔دسمبر (اعتماد نیوز)کانگریس کے نائب صدر راہو ل گاندھی نے آج
کہا کہ کانگریس مضبوط لوک پال بل کو لانے میں مکمل سنجیدہ ہے۔ سماجی کارکن
انا ہزارے نے بھی کانگریس کے اس پہل کا خیر
مقدم کرتے ہوئے لوک پال بل میں
سلکٹ کمیٹی کے سفارشات کو بھی مد نظر رکھنے کی درخواست کی۔کانگریس لیڈر
اجئے ماکن نے کہا کہ انا ہزارے کو کانگریس کے نائب صدر نے لوک پال بل کا
خیر مقدم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔